Saturday, 27 April 2024, 09:26:39 am
چین ایک خطہ ایک سڑک منصوبے کی تعمیرمیں تعاون کیلئےدوسرے فریقوں کےساتھ کام جاری رکھےگا:شی جن پنگ
April 20, 2021

چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین اعلیٰ معیار کے ایک خطہ ایک سڑک منصوبے کی تعمیر کے حوالے سے تعاون کیلئے دوسرے فریقوں کے ساتھ کام جاری رکھے گا۔آج ایشیاء سالانہ کانفرنس دو ہزار اکیس کیلئے بائو فورم کی افتتاحی تقریب میں ویڈیو لنک کے ذریعے کلیدی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین مختلف شعبوں میں دوسرے ملکوں کے ساتھ تعاون کو فروغ دے گا۔انہوں نے بالا دستی پر مبنی ڈھانچے کو مسترد کرتے ہوئے مزید یکساں عالمی نظم و نسق پر زور دیا، انہوں نے بعض ملکوں کی جانب سے رکاوٹیں پیدا کرنے کے لئے کی جانے والی سازشوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس کا کسی کو فائدہ ہونے کے بجائے دوسروں کو نقصان ہو گا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.