Saturday, 27 April 2024, 03:07:42 am
چیف جسٹس کی خیبرپختونخوا میں تمام اتائی کلینک ایک ہفتہ میں بند کرانے کی ہدایت
April 20, 2018

 چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے خیبرپختونخوا میں عطائیوں کے تمام کلینک ایک ہفتے میں بند کرنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے یہ ہدایات جمعہ کے روز پشاور میں سپریم کورٹ رجسٹری میں عطائیوں کے بارے میں ایک مقدمے کی سماعت کے دوران دیں۔چیف جسٹس نے ہیلتھ کیئر کمیشن کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ عطائیوں کے خلاف اب تک    کیے گئے اقدامات کے بارے میں انہیں رپورٹ پیش کریں۔چیئرمین ہیلتھ کیئر کمیشن نے چیف جسٹس کو بتایا کہ صوبے میں پندرہ ہزار عطائی ہیں اور اب تک صرف ایک سو بائیس عطائیوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔جسٹس میاں ثاقب نثار نے حیات آباد کمپلیکس پشاور میں ایک میٹرک پاس شخص کی بطور ڈاکٹر تعیناتی سے متعلق مقدمہ دوبارہ کھولنے کی بھی ہدایت کی۔پشاور میں پینے کے پانی کی فراہمی کے ایک اور مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس نے افسوس ظاہر کیا کہ خیبرپختونخوا میں پانی کے جائزے کی کوئی لیبارٹری نہیں ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ پانی کے تجزیے صوبہ پنجاب سے کرائے جائیں تاکہ لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔چیف جسٹس نے عام آدمی کی سہولت کیلئے پشاور شہر میں پانی کی سبیلیں لگانے کی ہدایت کی۔ادھر غیر مجاز شخصیات سے سیکورٹی واپس لینے کے بارے میں آئی جی پولیس صلاح الدین محسود نے چیف جسٹس کو رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہاکہ ایک ہزار سات سو69 سیکورٹی گارڈ ز اور محافظ واپس بلالئے گئے ہیں۔چیف جسٹس نے آئی جی کی کارکردگی کو سراہا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.