Saturday, 27 April 2024, 02:50:49 pm

مزید خبریں

 
عالمی برادری چٹی سنگھ پورہ سمیت مقبوضہ کشمیر قتل عام کے تمام واقعات کی تحقیقات کرے،حریت کانفر نس
March 20, 2024

کل جماعتی حریت کانفرنس نے چٹی سنگھ پورہ سمیت مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوج کے ہاتھوں پیش آنے والے قتل عام کی تمام واقعات کی بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈو عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں ایک بیان میں چٹی سنگھ پورہ قتل عام کو کشمیریوں میں مذہبی تقسیم کے بیج بونے اور جائز تحریک آزادی کو بدنام کرنے کی بھارت کی مذموم سازش قرار دیا۔

ادھر 23 مارچ کو یوم پاکستان سے قبل سرینگر اور وادی کشمیر کے دیگر علاقوں میں مبارکباد کے پیغامات والے پوسٹر چسپاں کیے گئے ہیں۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مختلف آزادی پسند تنظیموں کی طرف سے دیواروں، ستونوں اور کھمبوں پر چسپاں پوسٹروں میں معروف حریت قائد شہیدسید علی گیلانی کا معروف نعرہ ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے لکھا ہے۔قومی دن کے پوسٹروں میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح، پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر کی تصاویر بھی موجود ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.