Friday, 26 April 2024, 02:07:16 pm
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 3 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دیدی
January 20, 2020

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے تین لاکھ ٹن گندم درآمد کرنےکی منظوری دی ہے۔

 کمیٹی کاا جلاس  پیر کے روز اسلام آباد میں مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت ہوا۔

 اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بتایاگیا کہ گندم کی پہلی کھیپ آئندہ ماہ کی پندرہ تاریخ تک ملک  میں پہنچنے کی توقع ہے۔

 کمیٹی نے پنجاب اور پاسکو سے کہا کہ وہ ملک میں گندم کی قلت پر قابو پانے کے لئے اپنے ذخیرے سے گندم جاری کریں۔

 اجلاس کو بتایا گیا کہ پنجاب اور پاسکو کے پاس اکتالیس لاکھ ٹن گندم کا ذخیرہ موجود ہے۔

 اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کاشت کاروں کو سستی کھاد کی فراہمی یقینی بنانے کےلئے فی بوری پر چا ر سو روپے گیس انفراسٹرکچرڈویلپمنٹ سیس چھوٹ کی منظوری بھی دی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت داخلہ کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی درخواست بھی منظور کرلی جس کے تحت اقوام متحدہ کے امن مشنوں میں تعینات سول آرمڈ فورسز کے اہلکاروں کو پینتالیس کروڑ اسی لاکھ روپے کی ادائیگی کی جائے گی۔

دریں اثنا اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر یوریا کھاد کی بوری پر چارسو روپے گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس ختم کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔

وزیراعظم آفس کے مطابق اس فیصلے سے یوریا کھاد کی قیمتوں میں20 فیصد کمی میں مدد ملے گی۔

اس سے پہلے کسانوں سے گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کی اضافی رقم وصول کی جارہی تھی۔

وزیراعظم نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کو ہدایت کی کہ وہ کاشتکاروں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے یوریا کی قیمتوں میں کمی کے لئے فوری اقدامات کرے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.