Saturday, 27 April 2024, 08:15:17 am
وزیراعظم ڈیووس پہنچ گئے جہاں وہ عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے
January 21, 2020

وزیراعظم عمران خان ڈیووس پہنچ گئے  جہاں وہ عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے۔

 وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر تجارت عبدالرزاق داود،بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے بارے میں معاون خصوصی ذوالفقار عباس بخاری اور قومی سلامتی ڈویژن کے بارے میں معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ اور سرمایہ کاری کے بارے میں اعزازی سفیر علی جہانگیر صدیقی بھی ڈیووس میں وزیراعظم کے وفد میں شامل ہوں گے۔

اس دورے کے دو بنیادی پہلووں میں عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس سے وزیراعظم کا کلیدی خطاب اور پاکستان تذویراتی مکالمے کے تحت مختلف اداروں کے سربراہوں اورتجارتی شعبے کے رہنماوں کے ساتھ ان کی ملاقاتیں شامل ہیں۔

عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر وزیراعظم امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت عالمی رہنماوں کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے۔

شیڈول میں متعدد کاروباری، تجارتی ، ٹیکنالوجی اور مالیاتی منتظمین اور عالمی مالیاتی اداروں کے نمائندوں کے ساتھ ملاقاتیں بھی شامل ہیں۔

عمران خان ڈیووس میں فورم  کےانٹرنیشنل میڈیا کونسل کے اجلاس  میں عالمی  ذرائع ابلاغ کے سینئر ارکان اور مدیروں سے بھی بات چیت کریںگے ۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.