Friday, 26 April 2024, 09:34:54 pm
حکومت قومی معیشت کی بحالی کے لئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے: حماداظہر
November 19, 2020

صنعت وپیداوارکے وفاقی وزیرحماداظہرنے کہاہے کہ حکومت قومی معیشت کی بحالی کے لئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے۔

انہوں نے فیصل آباد میں صنعتکاروں اورتاجربرادری سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت نے ملک کو درست راہ پرگامزن کردیاہے اور اب روز بروز معیشت بہتر ہورہی ہے۔

وفاقی وزیرنے کہاکہ حکومت کے موثراقدامات کی بدولت صنعتی شعبہ پوری صلاحیت سے چل رہا ہے جس کی وجہ سے عالمی اداروں میں ملک کی معیشت کادرجہ بہتر ہواہے۔

انہوںنے کہاکہ عالمی معیشت چارسے پانچ فیصدسکڑرہی ہے لیکن پاکستان کی قومی معیشت بہتر ہورہی ہے اوربرآمدات میں بڑااضافہ ریکارڈہواہے۔

 

 

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.