Thursday, 02 May 2024, 02:29:11 am

مزید خبریں

 
مقبوضہ کشمیرکےعوام کی بھارتی تسلط اور5اگست کےغیرقانونی اقدام کےخلاف سول نافرمانی کی تحریک جاری
November 19, 2019

 مقبوضہ کشمیر میں وادی کشمیر کے عوام نے بھارتی تسلط ، اس کے پانچ اگست کےغیرقانونی اقدام اور یکطرفہ فیصلوں کےخلاف سول نافرمانی کی تحریک جاری رکھی ہوئی ہے۔

اس تحریک کے تحت صبح اور شام کے مختصر اوقات کے علاوہ مقبوضہ وادی بھر میں کاروباری سرگرمیاں مسلسل معطل ہیں۔

 وادی کے سکول ،کالجز اور دفاتر سنسان پڑے ہیں۔

 دوسری طرف بھارت کی جانب سے 107 روز سے بدترین فوجی محاصرہ اور مواصلاتی بندش کےباعث مقبوضہ وادی اور جموں کے مسلمان اکثریتی علاقوں میں  غیر یقینی کی صورتحال برقرار ہے۔

قابض فوج کی بھاری نفری کی موجودگی میں دفعہ 144 کے تحت پابندیاں عائد ہیں۔

 بھارتی فورسز نے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے علاقے Arihal میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران چار کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.