Wednesday, 08 May 2024, 06:33:07 am
حلقہ پی کے 71 میں ضمنی انتخابات کے انعقاد کےلئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی
October 19, 2018

 

الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا کے حلقےپی کے 71 میں خالی نشست پر اتوار کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے انعقاد کےلئے تمام ضروری انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔

 الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا کے ترجمان سہیل احمد نے ریڈیو پاکستان کے نمائندے کو بتایا کہ پانچ امیدوار مد مقابل ہیں جن میں پاکستان تحریک انصاف کے ذوالفقار خان، اے این پی کے صلاح الدین اور تین آزاد امیدوار شامل ہیں۔

 یہ نشست شاہ فرمان کو گورنر خیبرپختونخوا مقرر کر نے کے بعد خالی ہوئی تھی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.