Friday, 26 April 2024, 06:25:52 pm
صدر کا تاجروں اورکاروباری طبقے پر ٹیکنالوجی کے جدیدطریقوں سے استفادہ کرنے پر زور
September 19, 2019

صدرڈاکٹرعارف علوی نے اسلا م آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صنعتکاروں، تاجروں اورکاروباری طبقے پر زوردیاکہ وہ تجارتی سرگرمیوں اورمعیشت کے فروغ کے لئے معلومات اور ٹیکنالوجی کے جدیدطریقوں سے استفادہ کریں۔انہوں نے کہاکہ ٹیکنالوجی، شفافیت اورمعیشت کوجدیدخطوط پراستوار کرنے کے ذریعے کاروباری طبقے اورتاجروں کو درپیش مختلف مسائل حل کئے جاسکتے ہیں۔صدرنے کہاکہ ملک میں کاروباری سہولیات کے طورپرتاجروں کے لئے مختلف مراعات کی فراہمی کو یقینی بنایاجارہاہے۔انہوں نے کاروباری اورصنعتی شعبے سمیت تمام شعبوں میں خواتین کی نمائندگی میں اضافے کی اہمیت پربھی زوردیا۔ڈاکٹرعارف علوی نے کہاکہ حکومت کے موثراوردانشمندانہ اقدامات کے نتیجے میں ملکی برآمدات میںاضافہ اوردرآمدات میں تیزی سے کمی آرہی ہے۔انہوں نے عزم ظاہر کیاکہ بدعنوانی کی روک تھام اوربلاامتیازاحتساب کاعمل بلاتعطل جاری رہناچاہیے۔

دریں اثناء صدرڈاکٹرعارف علوی نے امت مسلمہ کومتحد کرنے کے لئے ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیرمحمد کی ملائیشیا،ترکی اور پاکستان کے اشتراک عمل کی تجویزکی توثیق کی ہے۔انہوں نے اسلام آباد میں خبررساں ادارے انادولو کو ایک خصوصی انٹرویومیں کہاکہ تین بڑے مسلمان ملک امن کے لئے اہم کردار اداکرسکتے ہیں اور ان کے اشتراک عمل سے امت مسلمہ مضبوط ہوگی۔انہوں نے کہاکہ ترکی اپنی سرحدکے قریب شام میں اہم کردارادا کررہاہے اورامن کے لئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہاکہ مکمل قیام امن کے بعد مشرق وسطیٰ اورافغانستان میں بڑے پیمانے پرتعمیرنوہوگی۔مسئلہ کشمیر کے بارے میں صدرنے کہاکہ مقبوضہ جموںوکشمیراورآسام میں گجرات طرز کاقتل عام جاری ہے۔ڈاکٹرعارف علوی نے کہاکہ بھارت نے کشمیریوں کی تحریک کو دہشت گرد تحریک کالیبل لگادیا ہے تاہم دنیا اورترک بھائی بخوبی سمجھتے ہیں کہ اس نے کس طرح غیرقانونی طورپر آزادی کی تحریکوں پر یہ لیبل لگایا ہے جنہیں اقوام متحدہ نے منصفانہ اورجائزقراردیاہے۔انہوں نے مسئلہ کشمیر پرحمایت کرنے پرترک حکومت اورعوام کاشکریہ اداکیا۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.