Saturday, 27 April 2024, 09:08:29 am
وزیر اعظم سعودی عرب کےدوروزہ دورہ پرجدہ پہنچ گئے
September 19, 2019

وزیراعظم پاکستان عمران خان سعودی عرب کے دو روزہ دورہ پر جدہ پہنچ گئے ہیں جہاں وہ سعودی قیادت کے ساتھ مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال کے مختلف پہلووں پر تبادلہ خیال کرینگے۔

جدہ کے رائل ٹرمینل پر مکہ کے گورنرخالد الفيصل بن عبد العزيز نے انکا استقبال کیا۔ سعودی عرب میں پاکستان کے سفیرراجہ علی اعجاز، قونصل جنرل خالد مجید، سعودی حکام اور قونصلیٹ کے افسران بھی موجودتھے ۔ 

دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹرمحمدفیصل کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ وزیراعظم نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74ویں اجلاس میں شرکت سے پہلے سعودی عرب کادورہ کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم مسئلہ کشمیر کے بارے میں سعودی ولی عہد محمدبن سلمان سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

ڈاکٹرمحمدفیصل نے کہاکہ فریقین پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان اقتصادی شراکت داری کو مزیدمستحکم کرنے کے مختلف پہلوئوں پر بھی بات چیت کریں گے۔

وزیراعظم کے سعودی عرب کے دورے سے دونوں برادرملکوں کے قریبی تعلقات مزیدمضبوط ہوں گے اورمختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ حاصل ہوگا۔

(،این این آر،نصیرقرشی، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.