Saturday, 27 April 2024, 12:12:00 am

مزید خبریں

 
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکام نے5اگست سے اب تک ہزاروں افراد کو گرفتار کیا
August 19, 2019

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکام نے پانچ اگست کو نریندر مودی کی حکومت کی طرف سے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے اعلان کے بعد مسلسل کرفیو اور دوسری پابندیوں کے دوران ہزاروں افراد کو گرفتار کیا ہے۔

 سرینگر کے ایک مجسٹریٹ نے اے ایف پی سےگفتگو کرتے ہوئے گزشتہ دو ہفتے کے دوران پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت چار ہزار افراد کی گرفتاری کی  تصدیق کی۔

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں ذرائع ابلاغ پر پابندی کے باعث سیٹلائٹ فون کے ذریعے انہوں نے اپنے رفقا کی مدد سے یہ اعداد و شمار جمع کئے ہیں۔

ادھر انتظامیہ نے کشمیر خصوصاً سرینگر کو چپے چپے میں بھارتی فوج اور پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کے ذریعے فوجی چھاونی میں تبدیل کردیا ہے جبکہ آج مسلسل پندرہویں روز کرفیو اور دیگر پابندیاں برقرارہیں۔

 سید علی گیلانی اور میرواعظ عمر فاروق سمیت تمام حریت رہنماوں کو نظربند یا جیلوں میں قید کردیا گیا ہے۔    این این آر /نصیرقریشی 

ادھر بھارتی فوج اور نیم فوجی دستوں نے دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈالتے ہوئے مقبوضہ وادی کے مختلف علاقوں میں گھر گھر چھاپوں کے دوران کئی خواتین اور لڑکیوں کی بے حرمتی کی اور کمسن نوعمر لڑکوں کو گرفتار کرلیا۔

 نئی دہلی میں دائیں بازو کےکارکنان کے ایک گروپ کی طرف سے جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی فوج نے گزشتہ دو ہفتے کے دوران نصف شب مارے گئے چھاپوں میں خواتین اور لڑکیوں کی بے حرمتی کی جبکہ سینکڑوں کمسن بچوں کو اغوا کیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ پولیس فوج اور نیم فوجی دستوں نے پانچ اگست سے اب تک وادی کشمیر میں سینکڑوں گھروں پر چھاپے مارے اور سکول کے بچوں اور کم عمر لڑکوں کو ان کے بستروں سے اٹھا کر لے گئے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.