Friday, 26 April 2024, 10:10:29 am
بھارتی حکمرانوں کارویہ برصغیرکوجنگ کی طرف دھکیل رہاہے:مسعود
August 19, 2019

File Photo

آزادجموں وکشمیرکے صدرمسعودخان نے کہاہے کہ بھارتی حکمرانوں کاسخت رویہ برصغیرکے خطے کوجنگ کی طرف دھکیل رہاہے۔

ایک نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارت کشمیر کے مسئلے پر خطے کے امن کوتباہ یابرصغیرکوجنگ میں دھکیلنے کے لئے جارحانہ کارروائیاں شروع کرسکتاہے۔ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ بھارتی حکومت کی طرف سے مقبوضہ جموں وکشمیر میں اضافی فوج کی تعیناتی پرپاکستان اورعالمی برادری دونوں کوشدیدتشویش ہے۔مسعودخان نے کہاکہ کشمیر کامسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اورکشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہوناچاہیے۔انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام کی مرضی کے بغیر کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنادرست اقدام نہیں ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.