Friday, 26 April 2024, 10:01:09 am
نومنتخب وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان آج عہدے کا حلف اٹھائیں گے
August 19, 2018

بلوچستان کے نئے منتخب وزیراعلیٰ میر جام کمال خان آج شا م پانچ بجے گورنر ہاوس کوئٹہ میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

 گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی ان سے حلف لیں گے۔

میر جام کمال کوگزشتہ روز بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے دوران قائد ایوان منتخب کیاگیا تھا انہوں نے خفیہ رائے شماری میں 39 ووٹ حاصل کئے تھے۔

 میر جام کمال لسبیلہ کے نواب خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔

انہوں نے اپنی سیاست کا آغاز بلدیاتی انتخابات سے کیا اور دوبار لسبیلہ کے ٹاون ناظم رہے۔

 جام کمال 2013 سے 2018تک پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں پٹرولیم و قدرتی وسائل کے وزیر مملکت رہے۔

 ان کے دادا مرحوم جام غلام قادر اور والد جام محمد یوسف بھی صوبے کے وزیراعلیٰ رہے ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.