Friday, 26 April 2024, 11:00:59 pm
پاکستان سٹیزن پورٹل میں درج کرائی گئی 680,000شکایات کو نمٹادیا گیا:وزیراعظم
June 19, 2019

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان سٹیزن پورٹل میں پہلے آٹھ ماہ کے دوران دس لاکھ سے زائد شہریوں نے اپنی شکایات درج کروائی ہیں۔

انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ یہ نظام پر عوام کے اعتماد اور اس کے موثر ہونے کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری دفاتر تک رسائی کیلئے کسی سیاسی یا افسر شاہی کی سفارش کی ضرورت نہیں ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اب تک درج کرائی گئی آٹھ لاکھ شکایات میں سے چھ لاکھ اسی ہزار شکایات کو نمٹایاگیا ہے۔انہوں نے کہاکہ اس سے نئے پاکستان میں شہریوں کوحقیقی معنوں میں بااختیاربنانے کی عکاسی ہوتی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.