Friday, 26 April 2024, 07:21:05 pm
پاکستان قطرکیلئے افرادی قوت میں اضافہ چاہتاہے:وزیر خارجہ
June 19, 2019

File Photo

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ پاکستان قطرکے لئے پاکستانی افرادی قوت میں اضافہ، ملک میں سرمایہ کاری کی ترغیب اور تیل کی دولت سے مالامال ملک کے لئے برآمدات بڑھانا چاہتاہے۔انہوں نے ایک نجی نیوزچینل سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ قطرکے امیرشیخ تمیم بن حمدالثانی کے اتوار کو دورہ پاکستان کے دوران ا ن تمام امورپربات چیت کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ ہم اپنے ادائیگیوں کے توازن کے مسئلے کے حل کے لئے قطر سے مالی امداد بھی حاصل کرناچاہتے ہیں تاکہ پاکستان کی معیشت کومستحکم بنایاجاسکے۔قطرکی سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات کے ساتھ کشیدگی سے متعلق ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ پاکستان کے خلیج تعاون تنظیم کے تمام رکن ملکوں اورامت مسلمہ کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔انہوں نے کہاکہ اگر دوبرادرملکوں کے درمیان کوئی غلط فہمی ہے تو پاکستان اس سلسلے میںمثبت کرداراداکرے گا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.