Saturday, 27 April 2024, 07:26:07 am
دنیا بھر میں پناہ گزینوں کی میزبانی کرنے والےغریب ممالک کو مغرب کے تعاون کی ضرورت ہے:یواین ایچ سی آر
June 19, 2019

پناہ گزینوں کے بارے میں اقوام متحدہ کے ادارے نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں پناہ گزینوں کی میزبانی کرنے والے ترقی پذیر اور غریب ممالک کو مغرب کے تعاون اور اعتراف کی ضرورت ہے۔ جنیوا میں ایک بیان میں پناہ گزینوں کے بارے میں اقوام متحدہ کے ادارے نے کہا ہے کہ امیر مغربی ممالک کو جنہوں نے اس حوالے سے کوئی کام نہیں کیا، ان ترقی پذیر ملکوں کی مدد کرنے کی ضرورت ہے جو دنیا کے پناہ گزینوں کے بحران سے نبردآزما ہیں اور ریکارڈ سات کروڑ آٹھ لاکھ بے گھر افرادکی میزبانی کررہے ہیں جو خانہ جنگی اور قتل و غارت کی وجہ سے نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دنیا بھر کے دو تہائی سے زائد پناہ گزینوں کا تعلق شام، افغانستان، جنوبی سوڈان ، میانمر اور صومالیہ سے ہے۔

 

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.