Saturday, 27 April 2024, 04:42:04 am
وزیر اعظم کےکروناریلیف فنڈکےتحت بیروزگارافرادکےلئے احساس ایمرجنسی کیش کےچوتھےمرحلےکی ادائیگیوں کاباقاعدہ آغاز
May 19, 2020

وزیر اعظم کے کرونا ریلیف فنڈ کے تحت بیروزگار افراد کے لئے احساس ایمرجنسی کیش کے چوتھے مرحلے کی ادائیگیوں کاباقاعدہ آغازکل سے ہو گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کل جناح سپورس کمپلیکس میں قائم کردہ احساس ایمرجنسی کیش ادائیگی مرکز کا دورہ کیاجہاں کورونا لا ک ڈائون کے باعث ذریعہ معاش سے محروم ہونے والے مستحق افراد کے پہلے batchمیں وزیراعظم کے کورونا ریلیف فنڈ کے تحت احساس ایمرجنسی کیش تقسیم کیا گیا۔اس موقع پرمعاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت ڈاکر ثانیہ نشتر اور وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر وزیر بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود تھے۔ کورونا ریلیف فنڈ کی مدمیں فنڈ وصولی کا عمل ابھی جاری ہے وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق ہرایک روپیہ عطیہ کرنے پر حکومت پاکستان کی جانب سے4 روپے فنڈ میں شامل کیئے جائیں گے۔ وزیر اعظم کے کرونا فنڈ کے تحت ایمرجنسی کیش کی کیٹیگری 4 کی تفصیلات کے بارے میں معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنا ایک ویڈیو پیغام جاری کیاہے جس میں تفصیل کے ساتھ اس بات کو واضح کیا گیا ہے کہکیٹیگری 4 کی ادائیگیوں پر بھی انہی قواعد وضوابط کا پوری طرح اطلاق ہوگا جن کو3 اورکیٹیگری2 کی ادائیگیوں میں ملحوظ خاطر رکھا گیا ہے۔

ویڈیو درج ذیل لنک پر ملاحظہ کیا جاسکتا ہے۔https://youtu.be/d7fzeqDmoUk

تقسیم شده رقم میں49.1ارب روپے کے کفالت بقایاجات کی ادائیگیاں بھی شامل ہیں۔

صوبائی و علاقائی لحاظ سےابتک تقسیم شده رقم کی تفصیل

  ملک بھر میں کل 106 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد رقم 87 لاکھ 50 ہزارسے زائد افراد میں میں تقسیم کی جاچکی ہے۔  پنجاب میں 45 ارب 90 کروڑ روپے سے زائد رقم 37 لاکھ 77 ہزار سے زائد افراد میں تقسیم کیجاچکی ہے۔  سندھ میں32 ارب 85 کروڑ روپے سے زائد رقم 27 لاکھ 20 ہزار سے زائد افراد میں تقسیم کیجاچکی ہے۔  خیبرپختونخوامیں 20 ارب 7 کروڑ روپے سے زائد رقم 16 لاکھ 30 ہزار سے زائد افراد میںتقسیم کی جاچکی ہے۔  بلوچستان میں4 ارب 93 کروڑ روپے سے زائد رقم 4 لاکھ 3 ہزار سے زائد افراد میں تقسیم کیجاچکی ہے۔  آزاد جموں و کشمیرمیں 1 ارب 61 کروڑ روپے سے زائد رقم 1 لاکھ 29 ہزار سے زائد افراد میںتقسیم کی جاچکی ہے۔  گلگت بلتستان میں 72کروڑ روپے سے زائد رقم 57 ہزار سے زائد افراد میں تقسیم کی جاچکی ہے۔

  اسلام آباد میں 39 کروڑ روپے سے زائد رقم 32 ہزار سے زائد افراد میں تقسیم کی جاچکی ہے۔

 

تقسیم شده رقم میں 49.1ارب روپے کے کفالت بقایاجات کی ادائیگیاں بھی شامل ہیں۔

 صارفین میں کیٹیگریز کے لحاظ سےابتک تقسیم شده رقم کی تفصیل

 پہلی Category میں احساس کفالت صارفین شامل ہیں۔

اس Category کے تحت 54 ارب 97 کروڑ روپے سے زائد رقم ملک بھر میں 44 لاکھ سے زائد افرادمیں تقسیم کی جاچکی ہے۔

  دوسری Category میں صارفین کی نشاندہی 8171 ایس ایم ایس سروس کے ذریعے کی گئی ہے۔

اس Category کے تحت 37 ارب 42 کروڑ روپے سے زائد رقم ملک بھر میں 31 لاکھ سے زائد افرادمیں تقسیم کی جاچکی ہے۔

  تیسری Category کے تحت صارفین کی نشاندہی بذریعہ ضلعی انتظامیہ کی جا رہی ہے۔اس Category کے تحت 14 ارب 11 کروڑ روپے سے زائد رقم ملک بھر میں11 لاکھ سے زائد افرادمیں تقسیم کی جاچکی ہے۔ تیسری Category میں صارفین کو ادائیگیاں 8 مئی سے شروع ہوئی ہیں۔

احساس ایمرجنسی کیش سےمتعلقہ ضروری اعلانات

   صارفین کی سہولت کیلیئے نادرا کے دفاتر4 مئی سے کھول دیئے گئے ہیں۔احساس ایمرجنسی کیش صارفین کیلئے24گھنٹے میں انگلیوں کے نشانات کی بائیومیڻرک  تصدیق اوراموات کے اندراج کے      مسائل حل کرنے کا انتظام کیا گیا ہے۔اموات کے اندراج کیلئے50روپے کی فیس بھی معاف کردی گئی ہے۔      جن افراد کے شناختی کارڈ کی مدت المیعاد ختم ہوچکی ہے وه اہلیت کے مطابق احساس ایمر جنسی   کیش کی امدادی رقم ادائیگی مرکز پر اپنا پرانا شناختی کارڈ دکھا کر وصول کر سکتے ہیں۔

 جن افراد کو 8171 سے امداد کیلئے اہل ہونے کا پیغام موصول ہوا ہے وه 8171 سے نام اورتاریخ کا ایس ایم ایس موصول ہونے پر ہی ادائیگی مرکز جائیں۔

 جن افراد کو8171 سے یہ ایس ایم ایس پیغام موصول ہوا ہے کہ انکے کوائف کی جانچ پڑتال ابھیجاری ہے انکو رواں ہفتے کے آخر میں اہلیت کے حتمی پیغامات بھیج دیئے جائیں گے۔ 

صارفین پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں حبیب بنک کےنامزدری ٹیلرز کے ذریعے  جبکہ خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اورآزادکشمیر میں بنک الفلاح کے نامزد   ری ٹیلرز سے رقوم  وصول  کر سکتے ہیں۔ اگرصارفین ایسے ضلع یا صوبہ میں مقیم ہیں جوان کےشناختی کارڈپر درج پتے سےمختلف ہے تو وه ادائیگی کیلیئے نامزد بنکوں سے کسی بھی دوسرے ضلع یا صوبے میں ادائیگی کاایس ایم ایس دکھا کر بائیومیٹرک  تصدیق کے ذریعے رقم وصول کرنے کی معلومات حاصل کرسکتے ہیں.

  احساس ایمرجنسی کیش کے تحت جو لوگ ایک بار 12000روپے کی رقم وصول کر چکے ہیں ان   سے درخواست ہے کہ دوباره ادائیگی مرکز نہ جائیں۔ امدادی رقم صرف ایک ہی مرتبہ ادا کی   جاتی  ہے ۔

  عوام الناس کو آگاه کیا جاتا ہے کہ ایسے تمام افراد جنہوں نے احساس ایمرجنسی کیش   کے  تحت حکومتی امداد کیلیئے8171 کے ذریعے رجسٹریشن نہیں کروائی ہے وه ادائیگی مراکز پر جانے سے

گریز کریں تاکہ لوگوں کا بے جاہجوم نہ بنے اوررجسٹرڈ مستحق افراد کو امداد کی آسان اوربروقت ادائیگی کی جاسکے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.