Thursday, 02 May 2024, 08:37:35 am
قابل عمل منصبوں کی عدم دستیابی ترقی پذیر ملکوں کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے،پاکستان
April 19, 2024

پاکستان نے کہا ہے کہ ناکافی وسائل سرکاری و نجی شعبے کے درمیان شراکت داری اور قابل عمل منصوبوں کی عدم دستیابی ترقی پذیر ملکوں میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے ان خیالات کا اظہار اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پائیدار ترقی کے فروغ سے متعلق ایک غیر رسمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مندوب نے کہا کہ پاکستان ترقی پذیر ملکوں میں فنڈز کی قلت کو پورا کرنے میں مدد دینے کیلئے آسان اور نرم شرائط پر قرضوں کی فراہمی اور مالیاتی نظم و نسق میں بہتری میں بہتری لانے پر ہمیشہ زور دیتا رہا ہے جس سے نجی شعبے کو بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی ترغیب ملے گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.