Friday, 26 April 2024, 09:03:41 pm
کورونا کا بدترین پھیلاؤ،این سی او سی کا بھارت کو کیٹگری سی میں ڈالنے کا فیصلہ
April 19, 2021

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بھارت میں کورونا وائرس کی نئی بدترین قسم کے پھیلائو کے تناظر میں بھارت کو دو ہفتے کے لئے کیٹگری سی ممالک کی فہرست میں ڈالنے کافیصلہ کیا ہے۔یہ فیصلہ پیر کے روز اسلام آباد میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت منصوبہ بندی کے وزیر اسد عمر نے کی۔اس کیٹگری میں دو ہفتے کے لئے بھارت سے فضائی اور زمینی راستے سے آنے والے مسافروں پر پابندی عائد ہوگی۔اجلاس کو کورونا وائرس کی نئی بدترین قسم کے پھیلائو کے حوالے سے بتایا گیا جسے بھارت میں موجودہ بیماری کو مزید پھیلانے کا ذمہ دار تصور کیا جارہا ہے۔دیگر ممالک میں بھارتی وائرس کی موجودگی کے پیش نظر کیٹگری سی ممالک کا جائزہ رواں ماہ کی21تاریخ کو لیا جائے گا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.