File Photo
پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل لرننگ کے دور میں ترقی ٹیکنالوجی اور جدید تعلیم کے حصول میں مضمر ہے۔انہوں نے آج ( بدھ) ڈیجیٹل لرننگ کے دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ صوبائی حکومت نوجوانوں کو دور ٔ حاضر کے تقاضوں کے مطابق ڈھالنے کیلئے تمام ممکنہ مواقع فراہم کر رہی ہے۔مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کی منفرد نوعیت کی پہلی نواز شریف آئی ٹی سٹی لاہور میں قائم کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف آئی ٹی سٹی میں نوجوانوں کو آئی ٹی کی تعلیم اور روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔