Saturday, 27 April 2024, 04:39:08 pm
معروف پاکستانی اداکار محمد علی کی اٹھارویں برسی
March 19, 2024

معروف پاکستانی اداکار محمد علی کی آج(منگل) کو اٹھارویں برسی منائی گئی۔محمد علی انیس اپریل انیس سو اکتیس کو رام پور بھارت میں پیدا ہوئے۔وہ انیس سو چھپن میں براڈ کاسٹر کی حیثیت سے ریڈیو پاکستان حیدرآباد اسٹیشن سے وابستہ ہوئے۔بعد ازاں وہ ریڈیو پاکستان کراچی منتقل ہوگئے جہاں اس وقت کے ڈائریکٹر جنرل ذوالفقار علی بخاری نے انہیں فن اداکاری کے شعبے میں متعارف کرایا۔انہوں نے انیس سو باسٹھ میں اپنا فلمی سفر شروع کیا۔انہوں نے چورانوے فلموں میں مرکزی کردار اور ہیرو کے طور پر کام کیا۔انہوں نے اپنے فلمی کیرئیر میں دس نگار ایوارڈز حاصل کئے۔وہ دو ہزار چھ میں آج کے روز لاہور میں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.