Saturday, 27 April 2024, 10:32:25 am

مزید خبریں

 
حریت کانفرنس کی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر شدید تشویش
March 19, 2024

کل جماعتی حریت کانفرنس نے غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

کل جماعتی حریت کانفرنس نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ بھارت کی ہندوتوا پالیسیاں پورے جنوبی ایشیا کے امن کے لیے براہ راست خطرہ ہیں۔

حریت کانفرنس نے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ بھارتی جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظر بند چار ہزار سے زائد حریت رہنمائوں اور کارکنوں کو رہا کرانے کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالیں۔

ادھر غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرکے ضلع راجوری میں لاپتہ ہونے والے ایک شخص کے پراسرارقتل کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے اور مقامی لوگوں اور لواحقین نے مقتول کی لاش کے ہمراہ مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے مقتول کی لاش کوجس کی شناخت محمد مشتاق کے نام سے ہوئی ہے ، کالاکوٹ کے علاقے میں سڑک پر رکھ دیاجس کی وجہ سے کئی گھنٹوں تک ٹریفک معطل رہی۔

دوسری جانب مقبوضہ جموں و کشمیر کی سیاسی جماعتوں نے بھارتی الیکشن کمیشن کی جانب سے علاقے میں اسمبلی انتخابات ملتوی کرنے کے فیصلے پربرہمی کا اظہار کیا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.