Friday, 26 April 2024, 10:57:16 pm
سندھ سے سینیٹ انتخابات کیلئے 42 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور
February 19, 2018

صوبہ سندھ سے سینیٹ انتخابات کیلئے بیالیس امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور جبکہ پانچ کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے۔

سندھ الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق امیدواروں کی حتمی فہرست پیر کے روز جاری کردی جائے گی۔کاغذات نامزدگی واپس لینے کی بھی پیر کے روز آخری تاریخ ہے۔

دریں اثناء وفاقی دارالحکومت اور فاٹا کی نشستوں پرسینیٹ کے انتخابات کیلئے امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرستیں منگل کے روز جاری کی جائیں گی۔چاروں صوبوں سے سینیٹ انتخابات کیلئے امیدوار پیر کے روز کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں۔سینیٹ انتخاب کیلئے پولنگ اگلے ماہ کی تین تاریخ کو ہوگی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.