Friday, 26 April 2024, 08:40:46 pm
ملک میں گزشتہ ساڑھے چاربرسوں کے دوران بڑے پیمانے پرترقی ہوئی:وزیراعظم
February 19, 2018

وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کہاہے کہ گزشتہ ساڑھے چاربرسوں کے دوران ملک میں بڑے پیمانے پر ترقی ہوئی ہے۔ایک نجی نیوزچینل کوانٹرویو میں انہوں نے کہاکہ دھرنوں کے باعث پیدا ہونیوالے عدم استحکام ، پانامہ کیس اور اس کے فیصلے سے ملک میں غیریقینی صورتحال پیدا ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے موثر اقدامات کئے اوراب معاملات قابو میں ہیں۔انہوں نے کہاکہ اگر ملک میں تسلسل ہوتا تو ملک تیزی سے ترقی کرتا۔وزیراعظم نے صدارتی طرز حکومت کی تجویز کی دوٹوک الفاظ میں مخالفت کی۔انہوں نے کہاکہ صدارتی طرز حکومت ملک کو بڑھتے ہوئے مسائل سے نکالنے کی اہمیت نہیں رکھتا اور وہ ملک کے استحکام کیلئے خطرناک ہے۔وزیراعظم نے کہاکہ اختیارات کی منتقلی کے بعد صوبوں کو اپنی استعداد کار کو بروئے کار لاکر کارکردگی کامظاہرہ کرناچاہیے۔انہوں نے کہاکہ جن صوبائی حکومتوں نے اپنے مینڈیٹ کے مطابق کام نہیں کیا انہیں بالآخر ناکامی کاسامنا کرناپڑے گا۔انہوں نے کہاکہ تمام صوبوں میں صرف پنجاب نے اچھی کارکردگی کامظاہرہ کیا۔شاہدخاقان عباسی نے عالمی مالیاتی فنڈ سے رجوع کرنے کی تجویزمسترد کرتے ہوئے کہاکہ ملک کے پاس اپنی مالیاتی ضروریات پوری کرنے کیلئے دوسرے وسائل ہیں۔اگلے موسم گرما میں لوڈشیڈنگ کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ حکومت نے بجلی کی پیداواری صلاحیت بڑھاکرقومی گرڈمیں دس ہزارچارسومیگاواٹ بجلی شامل کی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.