Saturday, 27 April 2024, 09:45:14 am

مزید خبریں

 
بھارتی حکام کشمیری عوام کےحقوق غصب کرکےجمہوری ملک کی اقدار کو پامال کررہے ہیں:سیدعلی گیلانی
February 19, 2018

 مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ بھارتی حکام پرامن احتجاج کو روک کر اور کشمیری عوام کے جمہوری اور بنیادی حقوق غصب کرکے ایک جمہوری ملک کی اقدار کو پامال کررہے ہیں۔

 سری نگر میں ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ مقبوضہ وادی خصوصا کریم آباد، پلوامہ، ترال، حاجن اور ہند واڑہ میں نوجوانوں کو گرفتار اور تھانوں میں تیسرے درجے کے تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

 انہوں نے گولی نہیں بولی کے بیانیے کو جھانسا قرار دیتے ہوئے کہاکہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کا موقف بری طرح بے نقاب ہوگیا اور یہ جماعت اب لوگوں کو مزید بے وقوف نہیں بناسکتی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.