Thursday, 09 May 2024, 03:58:31 am
سانحہ گاؤ کدل کی 31ویں برسی،حریت کانفرنس کی جمعرات کو مکمل ہڑتال کی اپیل
January 19, 2021

غیرقانونی طور پر بھارت کے زیرقبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے GAWKADAL کے قتل عام کی اکتیسویں برسی منانے کے لئے جمعرات کو مکمل ہڑتال کی اپنی اپیل کا اعادہ کیا ہے۔سری نگر میں جاری ایک بیان میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے کہا کہ بھارت کی وحشی فوج نے سری نگر میں 21 جنوری 1990ء کو پچاس سے زائد بے گناہ کشمیریوں کو شہید کر کے بدترین ریاستی دہشت گردی کا ارتکاب کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ GAWKADAL اور ایسے دیگر قتل عام نے بدنام زمانہ جلیانوالہ باغ کی قتل عام کی یاد تازہ کی جو اس وقت کی انگریز حکومت نے کیا تھا۔ادھرکشمیرمیڈیاسروس کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک تجزیاتی رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ 1990 کی دہائی کے پہلے آٹھ برس کے دوران جنوری کے مہینے میںنہتے کشمیریوں کے قتل عام کے پانچ بڑے واقعات کی تلخ یادیں کشمیریوںکے ذہنوں میں اب بھی تازہ ہیں۔ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ جنوری 1990سے اب تک بھارتی فورسز نے قتل عام کے تقریبا 30بڑے واقعات کے دوران 634کشمیریوں کو شہید اور اربوں روپے مالیت کی املاک کو تباہ کیا۔اس کے علاوہ بھارتی فوجیوں اور ہندو انتہا پسندوںنے نومبر1947میںجموں میں لاکھوں مسلمانوں کا قتل عام کیاتھا۔ رپورٹ میں بی جے پی کے رہنماؤں اور مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کے وزرا کے اشتعال انگیز بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے خدشہ ظاہر کیاگیا ہے کہ بی جے پی اورآر ایس ایس کا گٹھ جوڑ مقبوضہ علاقے میں مزید خونریزی کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ ادھر سرینگر میں ایک جعلی مقابلے میں شہید ہونے والے ایک نوجوان اطہر وانی کے اہلخانہ کی اپیل پر احتجاجی مظاہرے کو روکنے کیلئے ضلع پلوامہ کے علاقے بیلو میںبھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروںکی بڑی تعداد کو تعینات کیاگیا۔ بکتر بند گاڑیوںکو کھڑا کر کے علاقے کو جانے والی تمام سڑکوںکو بند کردیا گیاتھا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.