Wednesday, 08 May 2024, 07:38:43 am
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو در پیش مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے؛شہریار آفریدی
January 19, 2020

File Photo

  انسداد منشیات کے وزیر مملکت شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو در پیش مسائل کا حل پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

 انہوں نے یہ بات قطر کے دارالحکومت دوحہ کی سینٹرل جیل کے دورے کے دوران پاکستانی قیدیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

پبلک سکیورٹی کےڈائریکٹر جنرل میجر جنرل سعد بن جاسم الخلیفی نے وزیر مملکت کو پاکستانی قیدیوں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ بعد میں وزیر مملکت نے پاکستانی قیدیوں کے سیل کا دورہ کیا جنہوں نے ان کو اپنے مسائل کے بارے میں بتایا۔

وزیر مملکت نے انہیں یقین دلایا کہ وہ قطری حکام کے ساتھ ان کے مسائل پر بات کریں گے۔

 شہریار آفریدی نے کہا کہ حکومت بیرون ملک پاکستانیوں کو در پیش مسائل کے حل کےحوالے سے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی اور پاکستانی پاسپورٹ کے تقدس کی بحالی یقینی بنائے گی۔

(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.