Friday, 26 April 2024, 11:44:18 am
اسدقیصرکامقبوضہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی حمایت پرچین کے فیصلے کاخیرمقدم
January 19, 2020

File Photo

سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرنے مقبوضہ کشمیرکی آئینی حیثیت میں تبدیلی کے خلاف پاکستان کے موقف کی حمایت پرچین کے فیصلے کاخیرمقدم کیاہے اوربھارت سے کہاہے کہ وہ اس معاملے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے رکن ممالک کے تحفظات دورکرے۔انہوں نے صوابی کے علاقےMarguzمیں فری میڈیکل کیمپ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ چین نے کشمیر کے معاملے پر پاکستان کی ہمیشہ حمایت کی ہے۔اسدقیصرنے کہاکہ بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں نازیوں کی طرز پرحراستی مراکز قائم کرنے کی سازش تیار کی ہے۔انہوں نے عالمی برادری پرزوردیاکہ وہ مقبوضہ کشمیرمیں بے گناہ کشمیریوں پربھارتی مظالم کانوٹس لے۔ یہ بات قابل ذکرہے کہ چین نے مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت منسوخ کرنے کے بھارتی فیصلے پر غور کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا حالیہ اجلاس طلب کرنے کے لئے پاکستان کی درخواست کی حمایت کی ۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.