Saturday, 27 April 2024, 08:40:36 am
آٹےکی ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کی جارہی ہے،معاون خصوصی
January 19, 2020

اطلاعات و نشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ لوگوں کوگندم آٹے کی خوش اسلوبی سے فراہمی یقینی بنانے کےلئے 368 فروخت کے مراکز قائم کئے گئے ہیں۔

 اتوار کے روزسیالکوٹ میں ایک نیوز  کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آٹے کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جا رہی ہے۔

فرودس عاشق اعوان نے کہا کہ پنجاب میں آٹے کی تقریباً 814 ملوں کو یومیہ 25 ہزار ٹن سے زائد گندم فراہم کررہی ہے۔

 معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر سندھ کو چار لاکھ ٹن گندم فراہم کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے گندم وقت پر خریدنے میں لاپرواہی کی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ سردار عثمان بزدار پنجاب کے وزیراعلیٰ رہیں گے اور پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اپنی مدت مکمل کرے گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.