Saturday, 27 April 2024, 12:31:23 am
بھارت:مسلم پرسنل بورڈ بابری مسجدکے فیصلے پرنظرثانی کی استدعاکیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرے گا
November 18, 2019

بھارت میں مسلم پرسنل بورڈ نے کہاہے کہ وہ ایک ماہ کے اندرسپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کرے گا جس میں اس سے بابری مسجدکے اپنے فیصلے پرنظرثانی کی استدعاکی جائے گی۔

بورڈ نے کہاکہ وہ مسجد کے لئے کوئی متبا دل اراضی قبول نہیں کرے گا۔سپریم کورٹ نے سنی وقف بورڈ کوایودھیامیں ایک نمایاں مقام پرمسجد کے لئے پانچ ایکڑاراضی فراہم کرنے کاحکم دیاتھا۔سنی وقف بورڈ نے کہاتھا کہ وہ عدالت کے فیصلے کوچیلنج نہیں کرے گا تاہم لاء بورڈ نے کہاہے کہ دوسرے مسلمان متاثرین نظرثانی کی درخواست دائرکرناچاہتے ہیں۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.