Friday, 26 April 2024, 06:08:11 pm
وزیرخارجہ کا سعودی عرب میں بس حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار
October 18, 2019

وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے سعودی عرب میں مدینہ منورہ کے علاقے الخیل میں بس کے المناک حادثے پرگہرے دکھ اورافسوس کااظہارکیاہے۔

انہوں نے بس حادثے میں ہونے والی ہلاکتوں پردلی تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ جدہ میں پاکستانی قونصل خانے کو متعلقہ خاندانوں کے ساتھ رابطہ قائم کرنے اورزخمیوں کے لئے علاج معالجے کی تمام ضروری سہولتوں کی فراہمی کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

اُدھردفترخارجہ کے ترجمان نے کہاکہ سعودی عرب میں پاکستانی حکام سے رابطے کے خواہشمند ساجدحسین سے ٹیلی فون نمبر00966532347340 ، طارق محمود سے 00966583723184 یا 00966580903349اور عبدالشکور سے 00966552773332 پررابطہ کرسکتے ہیں۔

اس سے قبل الخیل کے قریب مدینہ منورہ جانے والی ایک بس جس میں انتالیس مسافرسوارتھے حادثے کاشکار ہوگئی۔ اطلاعات کے مطابق حادثے میں پینتیس افرادجاں بحق جبکہ چارزخمی ہوئے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.