Friday, 26 April 2024, 05:58:26 pm
حکومت کی بہتر پالیسیوں کی بدولت برآمدات اورمعیشت میں بہتری آرہی ہے، عبدالرزاق داؤد
October 18, 2019

فائل فوٹو

تجارت ،ٹیکسٹائل، صنعت وپیداوار اورسرمایہ کاری کے مشیرعبدالرزاق دائود نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی بہتر پالیسیوں کی بدولت برآمدات اورمعیشت میں بہتری آرہی ہے۔

انہوں نے ایک نجی نیوزچینل سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ہم برآمدات اور دوسرے شعبوں میں بہترنتائج کے حصول کے لئے اقتصادی شعبے کی تنظیم نوکررہے ہیں۔

پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری کے حوالے سے ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ دنیا کے کئی ملک پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں۔

تاجروں اورکاروباری شخصیات کے مسائل کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ حکومت تاجربرادری کے مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.