Friday, 26 April 2024, 07:25:23 pm

مزید خبریں

 
مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کی نئی کارروائی،نوجوان شہید
October 18, 2018

مقبوضہ کشمیر کےضلع پلوامہ میں آج (جمعرات) بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کی نئی کارروائی میں ایک اور نوجوان کو شہید کردیا۔

 شہید نوجوان کی شناخت شوکت احمد بٹ کے نام سے ہوئی ہے جسے بھارتی فوج کی 50 راشٹریا رائفلز اور  سپیشل آپریشن گروپ کے اہلکاروں نے ضلع کے علاقے Daugam Kakpora میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔

 بھارتی فوج نے بدھ کی صبح سے اب تک دو دن سےبھی کم وقت میں 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہےاس سے پہلے سری نگر میں گزشتہ روز تلاشی کی کارروائی میں 3 نوجوانوں کو شہید کردیا  گیا تھا۔

ادھر بھارتی فوج کی طرف سے شہادتوں، گرفتاریوں اور صحافیوں پر حملوں کے خلاف آج مکمل ہڑتال کی جارہی ہے۔

 ہڑتال کی اپیل سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اورمحمد یٰسین ملک پر مشتمل مشترکہ مزاحمتی قیادت نے کی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.