لیبیا کے مشرقی علاقے DERNA میں ٹریفک کے ایک حادثے میں سات افراد ہلاک اور چودہ زخمی ہو گئے ہیں۔علاقائی وزیر صحت عثمان عبدالحلیل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان میں چار افراد کا تعلق علاقے میں امدادی کام کرنے والی یونانی ٹیم سے ہے جبکہ تین کا تعلق لیبیا کے ایک خاندان سے ہے۔انہوں نے کہا کہ امدادی ٹیم بس کے ذریعے مشرقی شہر میں سیلاب سے متاثرہ علاقے DERNA جا رہی تھی اور ان کی بس لیبیا سے تعلق رکھنے والے افراد کی کار سے ٹکرا گئی۔