Wednesday, 07 December 2022, 08:53:14 am
حریت کانفرنس کی مقبوضہ کشمیرمیں سیاسی کارکنوں،علماکرام کیخلاف کارروائیوں کی سخت مذمت
September 18, 2022

کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ نے بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں بد نام زمانہ پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت سیاسی کارکنوں اور علمائے کرام کے خلاف کارروائیوں کی سخت مذمت کی ہے۔

کل جماعتی کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنونیئر محمود احمد ساغر نے اسلام آباد میں ایک بیان میں کہا کہ بد نام زمانہ قوانین کے تحت کشمیریوں کی گرفتاری مقبوضہ علاقے میں سیاسی آواز کو دبانے کیلئے بھارت کا پرانا ہتھکنڈا ہے۔ انہوں نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سیاسی و انسانی حقوق کی تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال کا نوٹس لیں۔

 

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.