Friday, 26 April 2024, 02:21:03 pm
طبی عملے نےکورونا وبا کے دوران شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کیا،وزیرمملکت
September 18, 2020

پارلیمانی امور کے بارے میں وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا ہے کہ ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل عملے نے محدود وسائل کے باوجود شاندار فرائض انجام دیئے۔ سینٹ میں وقفہ سوالات کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا نے عالمی وبا پر قابو پانے کیلئے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا کی وبا کے دوران احساس پروگرام کے تحت ایک کروڑ چھ لاکھ خاندانوں کو معاونت فراہم کی گئی اور سندھ کو زیادہ حصہ دیا گیا۔ایک الگ سوال پر وزیر مملکت نے کہا کہ اسلام آباد کے محکمہ صحت کے ڈرگ کنٹرول سیکشن نے گزشتہ ایک سال کے دوران پانچ مختلف مقامات سے چوبیس مختلف ایکسپائر شدہ منشیات برآمد کیں۔ وزیر مملکت نے کہا کہ حکومت لیبارٹریوں کے معیار کو برقرار رکھنے کیلئے تمام ممکنہ کوششیں کررہی ہے۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ایوان کو بتایا کہ مختلف سرکاری جامعات میں نو سیرت چیئرز قائم کی جائیں گی۔ایوان نے ایک تعزیتی قرارداد میں مرحوم سابق سینیٹر آفتاب احمد شیخ کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ایوان کا اجلاس اب ملتوی کر دیا گیا ہے۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.