Friday, 26 April 2024, 11:02:43 pm
یورپی یونین کابھارت اورپاکستان پر تنازعہ کشمیر کے پُرامن حل کیلئے مذاکرات شروع کرنے پر زور
September 18, 2019

یورپی یونین نے بھارت اورپاکستان پرزوردیاہے کہ وہ انسانی حقوق کے بین الاقوامی تقاضوں کے مکمل احترام اورتنازعہ کشمیر کے پُرامن حل کے لئے براہ راست مذاکرات شروع کریں۔

خارجہ امور کے بارے میں یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ اوریورپی کمیشن کی نائب صدر فیڈریکاموغرینی کی جانب سے یورپی یونین کی وزیرTytti Tuppurainen نے بحث کا آغاز کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر میں کوئی بھی کسی مزیدمحاذ آرائی کامتحمل نہیں ہوسکتا۔انہوں نے بھارت اورپاکستان پرزوردیاکہ وہ کنٹرول لائن کے دونوں جانب مقیم کشمیری عوام کے مفاد میں تنازعہ کشمیر کے پُرامن اور سیاسی حل کی تلاش پرتوجہ مرکوز کریں۔انہوں نے کہاکہ خطے میں کسی بھی عدم استحکام اور سلامتی کودرپیش خطرے سے بچائو کے لئے کشمیر کے دیرینہ تنازعہ کاواحدحل مذاکرات ہیں۔یورپی یونین کی وزیرنے کشیدگی کے خاتمے کی اہمیت پرزوردیتے ہوئے کہاکہ کشمیر کے معاملے پر ہمارے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔انہوں نے کہاکہ لوگوں کی نقل وحرکت کی آزادی مواصلاتی نظام کی مکمل بحالی کے ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیر کے محصورعوام کے لئے اشیائے ضروریہ کی فراہمی کو یقینی بنایاجاناچاہیے۔Tytti Tuppurainen نے بحث سمیٹتے ہوئے مزیدکہاکہ یورپی یونین دونوں ایٹمی طاقتوں کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے لئے موجودہ صورتحال پرگہری نظررکھے گی۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.