Saturday, 27 April 2024, 02:02:03 am

مزید خبریں

 
مقبوضہ کشمیر میں مسلسل چودھویں روز بھی سخت کرفیو عائد
August 18, 2019

مقبوضہ کشمیر میں قابض حکام کی طرف سے آج (اتوار) مسلسل چودھویں روز بھی سخت کرفیو  عائد ہے جس کا مقصد لوگوں کو جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام کےخلاف احتجاجی مظاہروں سے روکنا ہے۔

 تاہم سری نگر میں گزشتہ روز لوگ کرفیو کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے اور بھارتی اقدام کےخلاف احتجاج کیا۔

 قابض فوج کی طرف سے مظاہرین پر فائرنگ اور چھرے والی بندوق کے استعمال سے کئی افراد زخمی ہوگئے جن میں سے چھ شدید زخمی ہیں۔

حکام نے اطلاعات تک رسائی پر بھی پابندی عائد کر رکھی ہے اور پانچ اگست سے ذرائع ابلاغ پر  قدغن اور ٹی وی چینل اور انٹر نیٹ رابطے منقطع ہیں۔

 سید علی گیلانی اورمیرواعظ عمر فاروق سمیت تقریباً تمام حریت رہنماوں کو نظر بند یا قید کردیا گیا ہے۔

نظام زندگی مکمل طور پر مفلوج ہونے کے باعث قحط سالی جیسی صورتحال پیدا ہورہی ہے جہاں لوگوں کو بچوں کےلئے خوراک اور جان بچانے والی ادویات سمیت اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے اور مکین ہر لحاظ سے انسانی بحران کا شکار ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.