نجکاری کے وزیر عبدالعلیم خان سے ترکیہ کے سفیر مہمت پیکاسی اور تاجکستان کے سفیر شفیف سیدجون اسماعیل نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
انہوں نے دوطرفہ تعاون میں بہتری اور باہمی تجارت میں اضافے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ عبدالعلیم خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، ترکیہ اور تاجکستان کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات ہیں جو مزید مضبوط ہوں گے۔