محنت کشوں کاعالمی دن آج ان کے حقوق کے تحفظ کے عزم کی تجدید کے ساتھ منایاجارہاہے۔اس سال دن کاموضوع ہے ''موسمیاتی تبدیلی کے تناظر میں کام کی جگہ کومحفوظ اورمزدوروں کی صحت کو یقینی بنانا''مختلف سرکاری اورنجی تنظیموں نے محنت کشں طبقے کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے کانفرنسز اور سیمینارز سمیت مارچ اورواکس کے انعقاد کااہتمام کیاہے۔