Saturday, 27 April 2024, 06:35:29 am
بھارت کے غیرقانون زیرقبضہ جموں وکشمیرمیں قید ہزاروں کشمیری رہنمائوں، کارکنوں کو غیر مشروط رہا کیاجائے:سردار مسعودخان
April 18, 2021

آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر اور بھارت میں قید ہزاروں کشمیری رہنمائوں اور سیاسی کارکنوں کو غیر مشروط طور پر رہا کیا جائے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا ان بے قصور قیدیوں کو رمضان المبارک کے دوران اور عیدالفطر سے قبل رہا کیا جائے تاکہ وہ مقدس تہوار اپنے خاندانوں اور رشتہ داروں کیساتھ منا سکیں۔آزاد جموں و کشمیر کے صدر نے کہا کہ یہ معاملہ ہمارے لئے انتہائی تشویش کا باعث ہے کہ جب سے پانچ اگست2019ء کو کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی گئی ہے تب سے ہزاروں بے گناہ کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا ہے اور دو سال گزرنے کے بعد بھی انہیں رہا نہیں کیا گیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.