Saturday, 27 April 2024, 06:48:48 am
پاکستان کا فضا سے فضا میں مارکرنیوالے کروز میزائل رعد ٹو کا کامیاب تجربہ
February 18, 2020

پاکستان نےفضا  سے فضا میں مار کرنےوالے کروز میزائل رعد ٹو کا کامیاب آزمائشی تجربہ کیا ہے۔

 فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 600 کلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت کے حامل رعد ٹوخشکی اور سمندر میں ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے۔

رعد ٹو کروز میزائل جدید ترین گائیڈنس اینڈ نیوگیشن سسٹم سے لیس ہے جس سے ہدف کو درست نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔

صدر ڈاکٹر عارف علوی ،وزیراعظم عمران خان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے کامیاب میزائل تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئروں کو مبارکبا دی ہے۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.