Saturday, 27 April 2024, 04:27:18 am

مزید خبریں

 
سیدعلی گیلانی کابھارت کی مختلف جیلوں میں غیر قانونی طورپرقیدکشمیریوں کی حالت زارپرگہری تشویش کااظہار
January 18, 2018

مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سیدعلی گیلانی نے بھارت کی مختلف جیلوں میں غیر قانونی طور پر قید کشمیریوں کی حالت زار پرگہری تشویش ظاہر کی ہے۔سری نگر سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ زیر حراست کشمیریوں سے ناروا سلوک کیا جارہا ہے اور انہیں ذہنی اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ جموں کی اودھمپور جیل میں زیرحراست کشمیریوں کو علاج معالجے کی سہولت بھی فراہم نہیں کی جارہی ۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین نےکہاکہ زیر حراست کشمیری ضمیر کے قیدی ہیں اور ان کی خدمات کو سراہا۔سید علی گیلانی نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ غیرقانونی طورپر زیرحراست بےگناہ کشمیریوں کی حالت زار کانوٹس لیں اور ان کی فوری رہائی کےلئے اپنا کردار ادا کریں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.