Saturday, 27 April 2024, 04:36:06 am
بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی،بلااشتعال فائرنگ سے شہریوں کی شہادت پر شدید احتجاج
January 18, 2018

 دفتر خارجہ نے بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو جمعرات کے روز اسلام آباد میں طلب کیا اورگزشتہ رات  ورکنگ باونڈری کے سیالکوٹ سیکٹر میں بھارتی فوج کی طرف سے جنگ بندی کی بلااشتعال خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا۔بھارتی  فائرنگ سے دو بے گناہ خواتین  شہید اور3 خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے تھے۔ دفتر خارجہ نے کہاکہ ضبط و تحمل کی اپیل کے باوجود بھارت مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کررہا ۔بھارت کو بتایا گیا کہ اس شہری علاقوں کو دانستہ نشانہ بنانا قابل مذمت اور ان کی آواز ان کے حقوق اور قوانین کے منافی ہے۔بھارت کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں علاقائی امن وسلامتی کیلئے خطرہ ہین جن کے بھارت کو سنگین نتائج بھگتنے پڑ سکتے ہیں۔ڈائریکٹر جنرل نے بھارت پر زور دیا کہ وہ 2003کے جنگ بندی کے معاہدے کی پاسداری کرے جنگ بندی کی خلاف ورزی کے اس واقعے اور دیگر واقعات کی تحقیقات کرائے بھارتی فوج کو جنگ بندی معاہدے کی صیحح معنوں میں پابندی کی ہدایت کرے اور کنٹرول لائن اور ورکنگ بائونڈری پر امن قائم رکھے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو چاہیے کہ وہ پاکستان اور بھارت کیلئے اقوام متحدہ کے فوجی     گروپ کو ادارے کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق اپنا کردار ادا کرنے دے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.