Saturday, 27 April 2024, 01:01:19 am
آرمی چیف منگل کو سینیٹ کے بند کمرے کے اجلاس میں بریفنگ دیں گے
December 17, 2017

بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ منگل کو سینیٹ کی پوری کمیٹی کو سکیورٹی کی صورتحال کے بارے میں اعتماد میں لیں گے۔ اتوار کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق جنرل باجوہ دن دس بجے پورے ایوان کو حالیہ دوروں اور تبدیلیوں کے تناظر میں پاکستان کے لئے قومی سلامتی کی موجودہ صورتحال کے بارے میں آگاہ کرینگے۔ملٹری آپریشنز کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل ساحر شمشاد مرزا بریفنگ میں بری فوج کے سربراہ کے ہمراہ ہوںگے۔پورے ایوان کی کمیٹی کا بند کمرے کا اجلاس قائد ایوان راجہ ظفر الحق کی طرف سے پیش کی گئی ایک تحریک پر بلایا گیا ہے جس کا مقصد علاقے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور امریکی کردار کے تناظر میں پالیسی کے رہنما اصول وضع کرنا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.