Friday, 26 April 2024, 08:56:53 pm

مزید خبریں

 
جرمن انسانی حقوق کے کارکنوں کا عالمی برادری پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو نظرانداز نہ کرنے پر زور
November 17, 2019

فائل فوٹو

انسانی حقوق کے کشمیری اور جرمن کارکنوں نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں نظرانداز نہ کرے۔

 یونیورسل پیس فیڈریشن کے کارل Chritian Housmann انسانی حقوق کی کارکن مز Patricia لندن سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر اسحاق اورظفر قریشی اور کشمیر کونسل یورپ کے چیئرمین علی رضا سید نے سٹٹ گارٹ میں رواداری کے عالمی دن کے موقع پر کشمیر میں خطرناک انسانی المیہ کے موضوع پر ہونے والی کانفرنس سے خطاب کیا۔

کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے لوگوں کو کشمیر میں بھارتی مظالم کےبارے میں آگاہ کرنے کےلئے بھرپور  کوششیں کرنے کا وعدہ کیا۔

 کانفرنس کے دیگر مقررین نے بھی عالمی برادری پر زوردیا کہ وہ مقبوضہ وادی میں کرفیو کے خاتمے اور مسئلہ کشمیر کے پرامن حل میں اپنا کردارا دا کرے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.