Saturday, 27 April 2024, 07:37:44 am
فوادچودھری کازرعی پیداوارمیں اضافےکےلئے زراعت کےشعبےمیں جدید ٹیکنالوجی کےاستعمال پرزور
October 17, 2019

سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر  فواد چودھری نے زرعی پیداوار میں اضافے کےلئے زراعت کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی ضرورت پرزور دیا ہے۔

آج راولپنڈی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک کی معیشت کو مستحکم بنانےکےلئے کاشتکاروں کو زرعی شعبے میں استعمال ہونے والی جدید مہارتوں سے  روشناس کرایا جانا چاہیے۔

 انہوں نے کہا کہ زرعی شعبے میں  جدت لانے کےلئے فرسودہ ٹیکنالوجی کی جگہ جدید عصر حاضر کی  ٹیکنالوجی متعارف کرائی گئی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی اور نئی تحقیق خواتین کو ملک کی معیشت میں اپنا کردار یقینی بنانے کے مواقع فراہم کررہی ہے۔

(این این آر/نصیرقریشی )

Error
Whoops, looks like something went wrong.