Friday, 26 April 2024, 02:28:05 pm
سپریم کورٹ نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دے دیا
August 17, 2018

 سپریم کورٹ نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دے دیا ہے۔

 چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے یہ حکم آئندہ ضمنی انتخابات میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی شرکت سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران جاری کیا۔

 سماعت کے دوران چیف جسٹس نےا لیکشن کمیشن کو ہدایت کی کہ وہ ضمنی انتخابات میں بیرون ملک پاکستانیوں کے ووٹ ڈالنے کے لئے جامع انتظامات کرے۔

 انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے آئی ووٹنگ کے نتائج ضمنی انتخابات کے نتائج کا حصہ بنائےجا ئیں ۔

 پاکستان تحریک انصاف کے فواد چوہدری نےاس پیشرفت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ بیرون ملک مقیم پاکستان کوووٹ کا حق دینے سے متعلق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی طویل جدوجہد رنگ لائی ہے۔

 ایک ٹویٹ پیغام میں انہوں نے کہا کہ عدالت نے ان کے ووٹ کے حق کےلئے طریقہ کار طے کیا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.