Saturday, 27 April 2024, 05:08:49 am
پی ٹی آئی نے اقتصادی مسائل سے نمنٹنے کیلئے جامع حکمت عملی وضع کی ہے، علوی
August 17, 2018

تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی عارف علوی نے کہا ہے کہ اُن کی حکومت نے ملک کو درپیش اقتصادی اور دوسرے بحرانوں سے نکالنے کیلئے ایک جامع لائحہ عمل تیار کیا ہے۔

ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ چینل میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تمام سیاسی جماعتوں کو قومی چیلنجوں پرقابوپانے کی کوششوں میں تحریک انصاف سے تعاون کرناچاہیے۔

ڈاکٹرعلوی نے کہاکہ اُن کی قیادت عوام کواچھے نظم ونسق اورسہولیات کی فراہمی کیلئے پُرعزم ہے۔

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عمر ایوب خان نے کہا کہ روزگار کے مواقع پیدا کرنا اور قومی معیشت کو مستحکم کرنا اُن کی حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔

تحریک انصاف کے سینئر رہنما علی محمد خان نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے عمران خان کی فعال قیادت پر مکمل اعتماد کااظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اہم مسائل میں سکیورٹی، دہشت گردی کا خاتمہ، قانون کی بالادستی، علم پر مبنی تعلیم کی فراہمی،معیشت کی بہتری اور توانائی کے شعبے کی ترقی شامل ہیں۔

ندیم افضل چن نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو ملک کی بہتری اور ترقی کیلئے متحد ہوجانا چاہئے۔

ایک تجزیہ کارجان محمداچکزئی نے کہاکہ ہمیں موجودہ عالمی سیاسی منظرنامے کے مطابق خارجہ پالیسی پر نظرثانی کی ضرورت ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.