Thursday, 02 May 2024, 02:47:18 am
ٹیلی مواصلات کا شعبہ عوام کی معاشی تقدیربدلنے کےحوالے سےدوسرے شعبوں کیلئےقابل تقلید ہے،چیئرمین پی ٹی اے
May 17, 2020

پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کے چیئرمین میجر جنرل ریٹائرڈ عامر عظیم باجوہ نے کہا ہے کہ اتھارٹی جدید مواصلاتی و اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے ذریعے معاشرے کے غیر محفوظ طبقوں کی ترقی کے ہدف کے حصول میں حکومت کو تعاون فراہم کر رہی ہے۔

آج(اتوار) ٹیلی مواصلات و اطلاعات کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ٹیلی مواصلات کا شعبہ عوام کی معاشی تقدیر بدلنے کے حوالے سے دوسرے شعبوں کیلئے ایک قابل تقلید مثال ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ شعبہ پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے حوالے سے موجودہ دہائی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.